کراچی (اسٹاف رپورٹر) لارڈز میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 27رنز سے جیت کر سیریز دو ایک سے جیت لی اس سے قبل انگلینڈ نے ٹی 20 سیریز چار صفر سے جیتی تھی۔ انگلینڈ نے تین وکٹ پر387رنز بنائے جواب میں بھارتی ٹیم360رنز بناسکی۔ کپتان روہت شرما کی 138 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ فاتح ٹیم کے بین ڈکٹ نے 141 رنز اسکور کئے۔