• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی سلیکشن کمیٹی ختم نہیں کی گئی، پی ایچ ایف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی با اختیار اور میرٹ کی بنیاد میں اپنے فرائض جاری رکھے گی، اسےختم کرکے تمام اختیارات کوچز کے سپرد کر نے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، کوچنگ پینل جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ رپورٹس سلیکشن کمیٹی کو دی جارہی ہیں۔ دریں اثناء پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نچلی سطح پر کھیل کے فروغ کیلئے اسکولز ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں صوبائی حکومتوں، اسپورٹس بورڈز، ڈویژنل انتظامیہ اور مقامی ہاکی ایسوسی ایشنز کی نگرانی میں منتخب کردہ لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولوں کی ٹیموں میں ہاکی کٹس تقسیم کی جائیں گی۔
اسپورٹس سے مزید