• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا ٹارگٹ 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ ہے، فخر زمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ میرا ٹارگٹ 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ ہے۔ بطور اوپنر نئی گیند کو کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ پی سی بی ڈیجیٹل کے شو میں انہوں نےنے اپنے کرکٹ کیرئیر اور انٹرنیشنل کرکٹ میں حاصل ہونے تجربے کی بات کی۔ 2017 سے اب تک وہ تین ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 120 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں ۔ فخر نے ون ڈے کرکٹ میں 11 سنچریوں اور 19 نصف سنچریوں کی مدد سے 3861 رنز بنائے ہیں وہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ فخر زمان کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین1000کیرئیر رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر کا آغاز پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم سے ہوا ۔ اس کے بعد کراچی میں گراس روٹ کرکٹ کھیلنی شروع کی ۔ بچپن میں ایڈم گلرکرسٹ کی بیٹنگ پسند تھی بعد میں اے بی ڈی ویلیرز کو فالو کیا ۔

اسپورٹس سے مزید