کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا میں ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نےسونے کے تین چاندی کے دو اور کانسی کے12میڈل حاصل کئے۔ اتوار کو حذیفہ ارشد نے انڈر 12 انفرادی کاتا، میر حمزہ کاسی نے انڈر-21 (75- کلوگرام) کومیٹے میں ایک گولڈ میڈل جیتا، سینئر (75- کلوگرام) کومیٹے میں ایک برانز میڈل اور سینئر ٹیم کومیٹے میں ایک برانز میڈل جیتا۔ طحہ مصطفیٰ نے کیڈٹ (63- کلوگرام) کومیٹے ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ عناہیتا فاطمہ خان نے کیڈٹ (47- کلوگرام) کومیٹے میں سلور میڈل جیتا ۔