• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، فاطمہ ثناء

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ عالیہ ریاض اور ارم جاوید سمیت 8 کھلاڑیوں کیلئے دروازے کھلے ہیں تاہم وہ بہترین کارکردگی اور عمدہ فٹنس کی بنیاد پر ہی دوبارہ جگہ بنا سکتی ہیں۔ وہ اتوار کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلا ورلڈ کپ پاکستان میں ہے اس سے قبل نئی لڑکیوں کے ساتھ ٹیم تیار کرنا ہے۔ دی ہنڈریڈ میں جو بھی سیکھوں گی وہ ٹیم کیلیے کام آئے گا۔ کیمپ میں وہاب ریاض کی زیر نگرانی بولنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید