• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خواتین ٹیم وائٹ بال سیریز کیلئے آج سری لنکا روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر پیر کو کراچی سے روانہ ہورہی ہے۔ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈز 15 ، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔ فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں قیادت کریں گی۔ فاطمہ ثناء کی عدم دستیابی میں ٹی 20 سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی۔ ٹی 20ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس ، مومنہ ریاست، منیبہ علی ، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین ،سدرا امین شامل سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب ، ام ہانی ، وحیدہ اختر شامل ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم میں کپتان منیبہ علی ، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ ،حمنہ بلال شامل ماہم انیس ، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی ، نشرہ سندھو، سائرہ جبین ، شوال ذوالفقار شامل تسمیہ رباب ، طوبی حسن ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید