• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ کا عظیم ترین فٹبالر کون، ورلڈکپ 2026 بھی فیصلہ نہ کرسکا

کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 ختم ہوگیا مگر تاریخ کا عظیم ترین فٹبالر کون ہے؟ لیونل میسی، ڈیاگو میراڈونا یا برازیل کے لیجنڈ پیلے؟ اس سوال کا جواب نہ مل سکا۔ دنیا کے تمام بڑے میڈیا ادارے اور ماہرین ایک بار پھر اس بحث کو نمایاں کیا ہے۔ پیلے کے حامی تین عالمی کپ جیتنے کو ناقابلِ شکست دلیل قرار دیتے ہیں، جبکہ میراڈونا کے مداح 1986 کے ورلڈکپ میں ان کی انفرادی کارکردگی کو فٹبال کی بلند ترین مثال کہتے ہیں۔ البتہ میسی کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ دو دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر، متعدد بیلن ڈی اور اعزازات، کلب اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں انہیں سب پر برتری دیتی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق مختلف ادوار، قوانین، فٹنس، کھیل کے انداز اور مقابلے کے معیار کے باعث تینوں عظیم کھلاڑیوں کا براہِ راست موازنہ ممکن نہیں، اسی لیے ہر نسل اپنے پسندیدہ ہیرو کو تاریخ کا عظیم ترین فٹبالر قرار دیتی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق شاید یہی اختلاف اسے کبھی ختم نہ ہونے والی بحث بنائے ہوئے ہے، اور اسی لیے ہر بڑے عالمی ٹورنامنٹ کے بعد یہ سوال سامنے آ کھڑا ہوتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید