• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ایف ضلع راولپنڈی کے نئے عہدیداروں کا اعلان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ضلعی عاملہ برائے سیشن 2026-2027 کیلئے ابو ہریرہ عباسی ناظم، سفیان عباسی ناظمِ عمومی اور طیب عباسی ناظم اطلاعات و نشریات منتخب ہوئے، نو منتخب ناظم ابو ہریرہ عباسی نےکہا کہ ایم ایس او اپنے نصب العین، غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے لئے ہر میدان میں صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ ہم نوجوان نسل کو صحابہ کرامؓ کی مبارک سیرت اور اسلام کی آئیڈیل شخصیات کے نقشِ قدم پر چلنے کے لئے تیار کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید