• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا کومبنگ آپریشن، 2مشکوک افراد 21موٹرسائیکل تھانوں میں منتقل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نےمختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں دو مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران 624افراد، 291گھروں، 37دکانوں، 13ہوٹلوں ،278موٹر سائیکلوں اور87گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 21 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید