اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، امن و امان اور انسدادِ جرائم سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر پولیس افسران کو جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے، سنگین مقدمات کی بروقت تفتیش، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے احکامات جاری کئے۔