• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026کامیابی سے جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026کامیابی سے جاری ہے۔سمر کیمپ میں اب تک 800سے زائد بچے حصہ لے چکے ہیں۔ کیمپ کا مقصد بچوں کی جسمانی نشوونما، ذہنی تربیت، مثبت طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور کمیونٹی پولیسنگ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ بچے مختلف تعلیمی، جسمانی اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں سمر کیمپ میں بچوں کو تیراکی، مارشل آرٹس، فٹبال، تیراندازی، گھڑ سواری، جمناسٹکس، آبسٹیکل کورس سمیت مختلف جسمانی سرگرمیوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید