راولپنڈی،گوجر خان(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں جاتلی ،چکلالہ اور ویسٹریج پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے چرس، آئس اور شراب برآمد کر لی ۔ ادھربچوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ادھر تھانہ آر اے بازار پولیس نے ڈکیتی اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 4مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔ جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ سٹی پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دریں اثناءتھانہ گوجرخان پولیس خاتون ٹیچر سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں تین روز قبل خاتون ٹیچر سے موبائل فون چھین لیاگیا۔