کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے جاری ریڈ لائن منصوبے کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں یونیورسٹی روڈ پر بڑی تباہی کا خطرہ ہے گڑھوں میں پانی جمع ہونے سے ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں ڈسکو بیکری فلائی اوور کا منصوبہ شروع ہو گیا تو یہ شہریوں کے لئے مزید ازیت کا باعث ہو گا اسے فوری ختم کیا جائے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کراچی کی بربادی ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کونسل ہال میں اپنی تین سالہ کارکردگی اور مالی سال 2026-27پرکی بجٹ بریفنگ پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی ،یوسی چیئرمین ماجد علی خان، ناصر اشفاق کونسل ممبران اور یوسی وائس چیئرمین آصف عبدالکریم، اشعر عماد، آصف حسن، اسما طاہر، صائمہ اعجاز، کوآرڈینیٹر کامران چشتی اور تمام شعبوں کے افسران موجود تھے چیئرمین نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن کا رواں سال کابجٹ 4ارب 77کروڑ 95لاکھ روپے ہےجس میں73.5فی صد ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں سوئ سدرن گیس کمپنی سے روڈ کٹننگ کی مد میں 2ارب86 کروڑ روپے ملے ہیں جن سے این او سی ملتے ہی جلد ٹاون کی ٹوٹی ہوئی تما م سڑکوں کی تعمیر ایک ساتھ شروع کر دی جائے گی ہر یو سی میں ایک ماڈل محلہ اور سڑک بنائی جائے گی ہماری جب مدت پوری ہو گی گلشن ٹاون گڑھا فری ہو گا انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کم ازکم تما م ٹاون چیئرمینوں کے ساتھ ایک میٹننگ تو کر لیں تاکہ ہم انہیں شہر کے مسائل بتا سکیں اور جہاں ہماری ضرورت ہو ان کے کام آسکیں۔