• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے کراچی، حیدرآباد کیلئے 20 ارب روپے کے پیکیج پر عملدرآمد، 521 ترقیاتی اسکیمیں

کراچی(طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے کراچی اور حیدرآباد کے لئے 20ارب روپے کےپیکیج پر عملدرآمد شروع ہو گیاپاکستان انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈمنسٹری آف ہاوسنگ اینڈ ورکس گورنمنٹ آف پاکستان کے تحت کراچی میں504اورحیدرآباد کی 17ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر کھل گئےحکومت پاکستان یہ فنڈ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ای ڈی پی)کی مد میں فراہم کر رہی ہےوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر2023-24 میں اس پیکج کا اعلان کیا تھا یہ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کی تجویز کر دہ اسکیموں کے لئے تھاحکومت پاکستان نے رقوم اسی وقت پی آئی ڈی سی ایل کے اکاونٹ میں منتقل کر دی تھیں تاہم اسکیموں کو فائنل کرنے،ایکنک سمیت مختلف فورم سے ان کی منظوری اور دیگر مراحل سے گزرنے کے بعد اب ان کے 28،29 اور 30 جولائی کو ٹینڈرر کھل گئے ہیں تمام منصوبوں پر چند دن میں آن گراونڈ کام شروع ہو جائے گااسکیموں میں سڑکوں گلیوں کی تعمیر جن میں پیور بلاکس کی تنصیب،اسٹریٹ لائٹس، پانی،سیوریج لائنوںکا بچھانا،بلدیہ ٹاون میں پانچ پانچ لاکھ کے دو انڈر گراونڈ ٹینکس کی تعمیر،بعض سرکاری اسپتالوں میںمیڈیکل مشینری اور آلات کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبے شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید