اسلام آباد(تنویر ہاشمی)سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں2018سے2026کے دوران 1120ارب روپے کے ٹیکس سے مستثنیٰ خام درآمد کیا گیا جس میں گھی کے لیے پام آئل ، سٹیل کےلیے سکریپ ، درآمدی کپڑا اور چائے شامل ہے جبکہ ایف بی آر نے ان علاقوں میں اس درآمدی خام کے استعمال سے متعلق صرف 378ارب روپے کے کھپت سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔