• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب جوہری پروگرام نہیں بلکہ امریکیوں کیلئے سستا تیل اولین ترجیح ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن(اے ایف پی /نیوزڈیسک )امریکا کے نائب صدرجے ڈی وینس کاکہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکا کی سب سے بڑی ترجیح اب اس کا جوہری پروگرام نہیں بلکہ امریکی صارفین کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانا ہے جبکہ امریکی امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تہران کو سخت معاشی تنہائی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف ایسے اقدامات کرنے جا رہا ہے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے‘ان اقدامات کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے ان بیانات سے اس زبردست دباؤ کا اندازہ ہوتا ہے جو تہران نے آبنائے ہرمز کو بند کر کے حاصل کر لیا ہے۔فوکس نیوز کو انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہناتھاکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اب آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی بلا تعطل بحالی کے مقابلے میں پس منظر میں چلا گیا ہے۔وینس کے بیانات نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ اب جنگ کا محور آبنائے ہرمز کا کنٹرول ہے‘وینس کے مطابق تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں اور یہ تنازع کے ابتدائی دنوں کی بلند ترین سطح سے کافی کم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید