• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کے اقتدار کے پانچ سال مکمل، افغانستان بحرانوں کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) افغان طالبان کے اقتدار کے پانچ سال مکمل، افغانستان بحرانوں کا شکار،کابل میں سابق امریکی سفارتخانے کے باہر طالبان کی پریڈ، حامیوں کی ریلیاں اوررقص ، مغربی تسلط کے خلاف ’’فتح کا دن‘‘ قرار دیا۔ امدادی اداروں کا افغانستان میں انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا انتباہ،خواتین پر پابندیوں سے معاشرتی ابتری کا سامنا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپسی کو پانچ سال مکمل ہوگئے، جس پر طالبان حکومت نے کابل میں سابق امریکی سفارتخانے کے باہر فوجی گاڑیوں اور جھنڈوں کے ساتھ پریڈ کرکے اسے مغربی تسلط کے خلاف ’’فتح کا دن‘‘ قرار دیا۔ طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ اقتدار میں واپسی حوصلے، بہادری اور اللہ کی مدد کا نتیجہ تھی، تاہم انہوں نے ملک میں موجود بعض مسائل کا بھی اعتراف کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ اور امدادی اداروں نے افغانستان میں انسانی بحران مزید سنگین ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید