اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی )وفاقی حکو مت نےجولائی سے دسمبر 2024کے چھ ماہ کے دوران صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے 5614 روپے کے محاصل میں سے 3148ارب روپے منتقل کیے اور وفاق کے حصے میں 2327ارب روپے آئے ، صوبوں کو خام تیل پر رائیلٹی کی مد میں 32 ارب 56 کروڑ، گیس پر رائیلٹی کی مد میں 95ارب61کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔