فیصل آباد میں چک 250 ر ب میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق اور 3 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق پرانی رنجش کی بناء پر مخالفین نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر حملہ کیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔