• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز اسپتال کی منتقلی کے احکامات، ڈاکٹر تنظیموں کی مذمت، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

کراچی (بابر علی اعوان)سروسز اسپتال کی منتقلی کے احکامات پر ڈاکٹر تنظیموں کی مذمت، فیصلہ واپس لینےکامطالبہ،270ملازمین پریشان، ملازمین کا احتجاج، میڈیکل بورڈ کے 300کیسز ملتوی، امور معطل ، سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی کو کے ایم سی کے سرفراز رفیقی شہید اسپتال کی دوسری منزل پر صرف 3 کمروں اور 3 ہالز میں منتقل کرنے کے محکمہ صحت سندھ کے فیصلے کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ پیپلز ڈاکٹر فورم، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ سے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا، دوسری جانب سروسز اسپتال کے ملازمین نے بھی اسپتال میں احتجاج کیا جبکہ منتقلی کی تیاری کے باعث جمعرات کو اسپتال میں ہونے والے میڈیکل بورڈ کے تقریباً 300 کیسز ملتوی ہوگئے، جس سے متعلقہ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم خبریں سے مزید