• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی‘ زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپور ٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں اورموبائل فونز سمیت  دیگرقیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے محمد عمر سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل، موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے شاہد کا موبائل چوری تھانہ قطب پور کے علاقے شبیر احمد سے ڈاکووں گن پوائنٹ پر 1لاکھ 87ہزار موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے بشیر احمد کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ممتاز آباد کے علاقے ریاض کی گائے مالیت 5لاکھ نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے نیوملتان کے علاقے یاسر علی کی موٹرسائیکل چور لے اڑے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے فہد فیاض سے مسلح ڈاکووں نے 20ہزار موبائل چھین لیا دہلی گیٹ کے علاقے سعید کی موٹرسائیکل اشفاق خان کے گھر سے نقدی 10لاکھ چار تولہ طلائی زیورات دس تولہ چاندی چوری دولت گیٹ کے علاقے احسان کا موبائل نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے سجاد سے ڈاکو وں نے 48ہزار لوٹ لیا مخدوم رشید کے علاقے اشفاق کے مویشی چوری تھانہ بستی ملوک کے علاقے کاشف سے مسلح ڈاکووں نقدی 70ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے صدر شجاع آباد کے علاقے مرید حسین کے گھر سے نقدی 4لاکھ طلائی زیورات چاندی وغیرہ سٹی جلالپور کے علاقے مبشر احمد کا گھریلوں سامان وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے فیاض حسین کی نقدی 60ہزار طلائی سونا ملبوسات وغیرہ صدر کے علاقے بلال کی نقدی 50ہزار و جہیز کا سامان شہناز کی موٹرسائیکل قادر پورراں کے علاقے عباس کے موبائل فونز چوری ہوگئے جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے علی رضا سے ڈاکووں نے 8ہزار موبائل چھین کر لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید