• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کو گولیاں مارکر زخمی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) گلگشت پولیس نے ایک شخص کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور گولیاں مارکر زخمی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو ابوبکر نے بتایا کہ میرا بھائی محمد علی ان ڈرائیو چلاتا ہے جس کو اس کے دوست سید منہاس طارق نے اپنے گھر بلوایا کافی دیر گزر کے بعد بھائی گھر نہ پہنچا تو گواہان کے ہمراہ بھائی کے دوست منہاس طارق کے گھر عثمان آباد پہنچے جہاں پر بھائی کے رونے کی آواز سن کر گھر کی بالائی منزل پر پہنچے تو میرا بھائی برہنہ تھا اور خون میں لت پت پایا گیا ۔ملزمان منہاس طارق اور اس کے بھائی جواد طارق نے میرے بھائی کا موبائل اور دس ہزار روپے نکال لیے ٹانگوں پر گولیاں مارکر زخمی کردیا تھا جسے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1573/26بجرم 376 اور 324 کے تحت درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید