ملتان ( سٹاف رپورٹر ) کراچی سے ملتان آنے والا ایل پی جی سے لوڈ ٹریلر الٹ گیا، اطلاع پر انتظامیہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر بڑے نقصان سے بچالیا، تفصیل کے مطابق صدر جلال پور کے علاقے میں کراچی سے ملتان آنے والا ٹرالر نمبری TLQ-812 جس پر ایل پی جی 27میٹرک ٹن لوڈ تھی بھپلاموڑ کے قریب کار سے ٹکراؤ سے بچاتے ہوئے الٹ گیا، خوش قسمتی سے ٹریلر ڈرائیور محفوظ رہا، اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے سڑک کو آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا اور ارد گرد کے علاقے اور عوام کی حفاظت کے لئے فوری طور پر آپریشن مکمل کرکے سڑک کو آمدورفت کے لئے بحال کردیا گیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔