• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیمار نایاب گدھ ریسکیوچڑیا گھر میں علاج جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈیرہ غازیخان میں ایجوکیشن یونیورسٹی کے قریب سے بیمار اور اڑنے سے قاصر یوریشین گریفن گدھ کو ریسکیو کر لیا گیا، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مطابق مذکورہ پرندہ ایجوکیشن یونیورسٹی کے نواحی علاقے میں بیمار حالت میں ملا تھا اور اڑنے کی صلاحیت سے محروم تھا جسے فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈیرہ غازیخان چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی مناسب دیکھ بھال اور علاج معالجہ جاری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق گدھ کی صحت یابی اور دوبارہ اڑنے کے قابل ہونے کے بعد اسے اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کر دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید