ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے سابق صدر شیخ عثمان، ڈاکٹر غلام حسین اور شیخ محمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حضوری باغ روڈ کے فٹ پاتھ توڑ دئیے جانے اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے باعث تاجروں کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے، پہلے ہی یہ سڑک چار سال سے زائد عرصہ زیر تعمیر رہی، جس کے باعث تاجروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑاجبکہ اب دوبارہ توڑ پھوڑ شروع ہونے سے کاروباری سرگرمیاں تقریباً معطل ہو کر رہ گئی ہیں‘ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے اضافی لیبر اور مشینری لگائی جائے اور دن رات کام کرکے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تاجروں کو مزید معاشی نقصان سے بچایا جا سکے۔