• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بستی ملوک پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو کوثر بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی 30سالہ طاہرہ بی بی عرصہ سال سے اپنے شوہر عاصم عباس سے علیحدگی اختیار کرکے میرے گھر میں رہائش پذیر تھی جو اچانک گھر سے باہر گئی مگر واپس نہیں آئی جسے بہت تلاش کیا کچھ معلوم ہوا نہ ہوسکا خاتون نے کہا کہ مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید