ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم ماہی پروری کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں‘ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ پاکستان میں ماہی پروری کا شعبہ غذائی تحفظ، معاشی ترقی، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے‘ ملک کے وسیع آبی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے جدید سائنسی طریقہ ہائے کاشت مچھلی، معیاری فش ہیچریز، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی پالیسیوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے‘ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ملتان ڈویژن رانا رؤف سمیت فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔