• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائی سی ڈی ہسپتال میں بچہ کو جنم دینے والی خاتون اچانک غائب

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وائی سی ڈی ہسپتال میں بچہ کو جنم دینے والی خاتون اچانک غائب ہوگئی اطلاع پر پولیس نے تلاش شروع کردی ۔ شاہ رکن عالم پولیس کو رابعہ اشرف نے اطلاع دی کہ ویلفیئر کے ادارے میں کام کرتی ادارے میں سمیہ نامی خاتون جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا کو گزشتہ روز قبل وائی سی ڈی ہسپتال میں لایا گیا جہاں سمیہ نے بچہ کو جنم دیا اور اچانک ہسپتال کے کمرے سے غائب ہوگئی ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید