• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے شرح سود کا سنگل ڈیجٹ ہونا ناگزیر ہے، جعفر علی شاہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر ملتان سید جعفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنے کیلئے شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لانا ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود کے باعث کاروباری طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے، اسٹیٹ بینک کو چاہیے کہ مہنگائی اور دیگر معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں مزید کمی کے لیے اقدامات کرے اور اسے سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے۔
ملتان سے مزید