• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام شان مصطفیؐ کانفرنس کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) جامع مسجدمولانا احمدعلی لاہوری کے متولی جانشین امام الہدیٰ مولانا ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری کی سرپرستی، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن کی صدارت اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر کی میزبانی میں شان مصطفی ﷺ کانفرنس جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری اچھرہ لاہور میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں مولانا عبدالکریم ندیم، مولاناقاضی مطیع اللہ سعیدی،مفتی عبدالواحد قریشی، ، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، انجینئر حافظ نعیم الدین، مولانا عبدالنعیم، حافظ ابوبکر، وقار عمر ڈنگراج، سید انوارالحسن شاہ بخاری سمیت ملک کے ممتاز علماء، قراء اور نعت خوان حضرات سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید