لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ثقلین احمد سے 4لاکھ 7ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں نصراللہ خان سے 3لاکھ 92ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں خیام علی سے3لاکھ 72ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں ادریس احمد سے 3لاکھ 57ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ نشتر کالونی میں اظہر محمود سے 3لاکھ 32ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ادھر نواں کوٹ میں عامر علی اور لوئر مال میں بلال احمد کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، جبکہ گلشن راوی میں عرفان محمود، بادامی باغ میں ساجد علی اور گجرپورہ میں ندیم احمد کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔