لاہور (کرائم رپورٹر سے) ہربنس پورہ کے علاقے کوٹلی پیر عبدالرحمن میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 35 سالہ اظہر اور 30سالہ مظہر کے درمیان گھریلو معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کر گئی، جس پر مظہر نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی اظہر پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اظہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔