لاہور (کرائم رپورٹر سے) شالیمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2پتنگ فروش گرفتار کر لیے، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر علی حسنین نے کاروائی کی دوران شاہ عبدالغنی قبرستان کے قریب سے ملزمان پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیوری کرنے والے ملزمان شاہزیب اور جمال کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 50دد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔