• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے مہتمم مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی انتقال کر گئے

لاہور (خبر نگار) ملک کے نامور عالم دین ، جامعہ منظور الاسلامیہ کینٹ صدر لاہور کے مہتمم مولانا پیر اسداللہ فاروق نقشبندی اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 53سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مولانا پیر ابراہیم خلیل اللہ نقشبندی نے پڑھائی جس میں ان کے بھائیوں صاحبزادہ حافظ عبیداللہ نقشبندی، عبداللہ نقشبندی اور امداد اللہ نقشبندی سمیت ملک بھر سے نامور علمی، دینی، مذہی اور سیاسی شخصیات مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا سید عبدالخبیر آزاد،جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حافظ اسعد عبید، پنجاب، ن مولانا حافظ زبیر حسن، شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان، مولانا سعدبن اسعد، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، وفاقی مشیر مولانا شبیر احمد عثمان، مولانا معاویہ اعظم طارق، مولانا عبدالرؤف فاروقی ، مولانا اشرف طاہر سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لاہور سے مزید