• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں 95لاکھ کے عطیہ سے جدید ایمرجنسی ڈائیلاسز یونٹ فعال

لاہور (جنرل رپورٹر) مخیر حضرات نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال میں گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کے ایمرجنسی ڈائیلاسز کے لیے 4جدید مشینیں اور 2آر او (RO) پلانٹ عطیہ کیے ہیں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے نئی مشینوں اور جدید سہولیات کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ڈائیلاسز کی اس جدید سہولت سے مریض طبی پیچیدگیوں سے محفوظ رہیں گے اور انہیں طویل انتظار کی زحمت بھی نہیں اٹھانا پڑے گی۔افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر آف نیفرولوجی ڈاکٹر عباد الرحمن، پروفیسر فرح شفیع، پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر خرم سلیم، پروفیسر حسن سلیمان ملک، ڈاکٹر یاسر حسین، ڈاکٹر روشینا انجم، ڈاکٹر ساجد اقبال،ڈاکٹر آسیہ نور، ڈاکٹر قرۃ العین اور ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید