لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور حفاظتی آڈٹ سمیت ہنگامی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال میں مریضوں، شہریوں اور ان کے لواحقین کے بحفاظت انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا ،ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام ہنگامی راستے ہر وقت کلیئر اور فعال رکھے جائیں جبکہ آگ سے بچاؤ اور امدادی آلات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔