• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتخرہ اور امڑ میں فائرنگ سے 2 نوجوان قتل، رنگ روڈ حادثہ میں شہری جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے پشتخرہ میںجواں سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ارمڑ میں باپ کے سامنے بیٹے کی جان لے لی گئی، رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 45سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ پشتخرہ پولیس کو مسماۃ بانو بی بی زوجہ اختر گل سکنہ نحقی داودزئی نے بتایاکہ اس کا 22سالہ بیٹا جواد تاج آباد پشتخرہ کے مقام پر موجود تھا اس دوران ملزمان امیرزادہ، آیاز اور شہریار آئے اوراس کے بیٹے جواد کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی، دوران ہاتھاپائی امیرزادہ کے کہنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا ، وجہ عناد سابقہ تنازعہ ہے جبکہ تھانہ ارمڑ پولیس کو مدعی فتح الرحمان نے رپورٹ کی کہ وہ 27سالہ بیٹے شاہدکے ہمراہ علاقے میں موجود تھا اس دوران مسلح افراد موٹرسائیکل پر آئے اور ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گیا تاہم بیٹا گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے قتل کی دعویداری ملزمان زراللہ اور رحمان اللہ پر کی اور بتایا کہ وجہ عناد ملزموں کیساتھ ہمارے رشتہ داروں کی سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی ہے۔پولیس نے دونوں کیسز میں نعشیں پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔اسی طرح تھانہ عامرجانی شاہ پولیس کو سکندر والد اویس ساکن گجرآباد پھندو نے رپورٹ کرتے ہوئے بتایاکہ اس کا 45سالہ انعام اللہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا اس دوران رنگ روڈ نزد شپاور سنٹرپلازہ پہنچنے پر موٹرکار نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ جسم کے مختلف حصوں پر شدید زخمی ہونے سے دم توڑ گیا انہوں نے بتایاکہ گاڑی ملزم اجمل ساکن بورا خیل وزیرستان چلا رہا تھا، پولیس نے دفعہ 320اور 279کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید