پشاور(نیوزرپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمن نے جمعرات کے روز باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہیلتھ اسکریننگ کے انتظامات اور طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر ایئرپورٹ منیجر ضیاء احمد، ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر نے وزیر صحت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں بین الاقوامی روانگی اور آمد میں ہیلتھ اسکریننگ کے انتظامات، تھرمل اسکینرز، مسافروں کی آمدورفت اور ایئرپورٹ ہیلتھ اسٹاف کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔