• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ہاؤسنگ کی ای کھلی کچہری، ہاؤسنگ سکیموں سےمتعلق مختلف سوالات کئے

پشاور(جنگ نیوز)سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ خیبر پختونخوا محمد انور خان کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز محکمہ ہاؤسنگ کے کمیٹی روم میں ای۔ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ محمد زاہد خان، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اور محکمہ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ای۔کھلی کچہری کے دوران عوام اور سرکاری ملازمین نے سوشل میڈیا، ٹیلی فون کالز اور پیغامات کے ذریعے شرکت کی اور مختلف ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق سوالات اور مسائل سے محکمہ حکام کو آگاہ کیا۔ شہریوں کی جانب سے سرکاری پلاٹس کے حصول، پشاور ویلی منصوبے کی تکمیل، جلوزئی، جرما، ملازئی اور ہنگو ہاؤسنگ اسکیموں پر کام کی پیش رفت سمیت دیگر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی سوالات کیے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ محمد انور خان نے کہا کہ ای کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ویلی ہاؤسنگ منصوبہ صوبے کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے اور صوبائی حکومت اس کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، جبکہ اس سلسلے میں سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملازئی ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
پشاور سے مزید