• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی غیرقانونی حراست ،آئی جی پولیس سے رپورٹ جبکہ تین پولیس اہلکار طلب

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے شہری کوغیرقانونی طور پر حراست میں لینے کیخلاف دائررٹ پٹیشن پر تھانہ یکہ توت کے ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکاروں کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم دیدیا ،عدالت نے قراردیاکہ آئی جی پولیس بھی رپورٹ جمع کرنے کویقینی بنائیں ۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست میں محمد وقار کی اہلیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ وہ پشاور سے مری جارہے تھے جہاں راولپنڈی میں قیام کے دوران نجی ہوٹل سے اس کے شوہر کورات کے وقت اٹھایا گیا ہے۔
پشاور سے مزید