• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو خاتمہ حکمت عملی، یونیسف کے تعاون سے آگاہی اور تربیتی ورکشاپ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبر پختونخوا نے یونیسف کے تعاون سے ایک آگاہی اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں صوبے کے 22 ترجیحی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد پولیو کے خاتمے، معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات اور مربوط سروس کی فراہمی کے بارے میں اضلاع کی سطح کی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانا تھا۔ورکشاپ کے شرکاء کو پولیو کے خاتمے کے پروگرام، ان کی ذمہ داریوں، درپیش مشکلات، طریقہ کار (ایس او پیز)، مہم کی منصوبہ بندی اور ضلعی سطح کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ میں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا فیاض علی شاہ، این ای او سی کوآرڈی نیٹر، روٹری پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین، سی ڈی سی ایڈوائزر، ورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کے ٹیم لیڈ، این ای او سی کے ٹیکنیکل فوکل پرسن، 22 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ای او سی کی کور ٹیم نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید