لاہور (خبرنگار) صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ حرمتِ رسول ؐ مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا بنیادی حصہ ہے، 295-C کا تحفظ ہماری دینی، آئینی اور قومی ذمہ داری ہے، اس قانون کو کمزور یا غیر مؤثر بنانے کی کوئی کوشش قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ہشام الٰہی ظہیرنے کہا کہ حکومت 295-C کے مؤثر نفاذ کے ساتھ اس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے شفاف قانونی طریقۂ کار کو مزید مضبوط بنائے۔