لاہور(خبرنگار)نیپالی سفیر ریٹا ڈھیتال کی قیادت میں ایک وفد نے، جس میں ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر پروشوتّم ڈھنگیل بھی شامل تھے، پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان بھی موجود تھیں ۔