• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شدت پسندی کے خاتمے اور پْرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں یہ ادارہ انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔حکومت پنجاب شدت پسندی کے خاتمے اور پْرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت سنٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے ہیڈ آفس میں بورڈ آف گورنرز کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق و دیگر افسران نے سنٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے ہیڈ آفس اور ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا۔
لاہور سے مزید