لاہور( نیوزرپورٹر)قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید، صدروسطی پنجاب نازیہ توحید،صدرلاہورعظمی عمران نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں معصوم بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل کے دل دہلا دینے والے واقعات پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچیوں کا خون صرف چند خاندانوں کا نہیں، پوری ریاست اور معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔