• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ، شریعت محمدی کی اساس اور بنیاد، مقررین

لاہور(خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، ناظم اعلیٰ لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا سید عبداللہ شاہ، ومولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا سمیع اللہ، مولانا محمد مہتاب مولانا محمداویس نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے ۔اسلام ایک عالمی اور بین الاقوامی مذہب ہے، جس کی تعلیمات ابدی اور سرمدی ہیں، امت مسلمہ اپنی ساخت اور اپنے کردار و عمل سے ایک عالمی برادری کی حیثیت رکھتی ہے۔ عقیدۂ ختم نبوت نے امت مسلمہ کو وحدت کی لڑی میں پرودیا ہے علماء نے خطبات جمعہ میں عوام سے وعدہ لیا کہ 7ستمبر وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہونیوالی سالانہ کانفرنس کی بھرپور تیاری کریں اور دوستوں سمیت اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

لاہور سے مزید