• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال، کراچی کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی گئی، جس کے بعد کراچی کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی بحال کردی گئی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا، جس کے باعث کراچی کو 52 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ کو قرار دیا تھا، بجلی کی بندش کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈیفنس، ڈی ایچ اے، قیوم آباد اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی بحال ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی بحال کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید