• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی، 2 پمپس بند، کراچی کو 42 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 2 پمپس بند ہونے کے باعث کراچی کو قریباً 42 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپویشن کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 21 گھنٹے گزرنے کے باوجود دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہیں ہوسکی، جس کے نتیجے میں 2 پمپس عارضی طور پر بند ہوگئے اور شہر کو قریباً 42 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان نےاپنے بیان میں کہا کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریباً 10 بجے پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے سبب 2 پمپس بند ہوگئے، کے الیکٹرک نے بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ بتائی اور طویل بندش کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید