• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 21سے 24ستمبر تک خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 21سے 24ستمبر تک خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کی تیاریوں، ٹیموں کی تشکیل اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں 7 لاکھ 82 ہزار 252 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ پولیو مہم کیلئے مجموعی طور پر 4399 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 4021 موبائل، 230 فکسڈ اور 148 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ پولیو ٹیموں کی مو¿ثر نگرانی کیلئے 833 ایریا انچارجز اور 135 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز بھی فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ملتان سے مزید