ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس انچارج ڈولفن سکواڈ سب انسپکٹرعلی افتخار کی سربراہی میں ڈولفن سکواڈ ٹیم نے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 02 مشکوک افراد کو روکا۔تلاشی کے دوران مشکوک شخص محمد یاسرکے قبضے سے 01 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزم کو موقع پر تھانہ شاہ رکن عالم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔